According to the Quran-e-Karim, all mankind are equal(تمام انسان برابر ہیں),& that Allah does not look to our race or color, but to our piety and righteous actions.[49:13]

Awam Encyclopedia

Encyclopedia about Castes & Tribes in Urdu and English, Castes and Tribes History, People, Customs, Culture and all abouts in Urdu and English.


قاضی سلطان محمود قادری اعوانی شاعر مشرق علامہ اقبال اور ان کے والد شیخ نور محمد کے مرشد گرامی ہیں۔
ولادت
قاضی سلطان محمود 1256ھ/1840ء کو اعوان شریف (ضلع گجرات ) میں پیداہوئے۔

نسب
قاضی سلطان محمود بن غلام غوث بن غلام مصطفیٰ بن غلام محمدبن حافظ محفوظ بن حافظ محمد جمیل بن حافظ محمد جمال بن حافظ ضیاء الدین اعوان شریف ،

اعوان و آوان
اعوان شریف ضلع گجرات کا آخری سرحدی قصبہ ہے 1857ء کے بندوبست کے مطابق عہد اکبری میں مسمی محمد حسین مورث اعلیٰ نے حاکم وقت کی اجازت سے اس ویرانے کو آباد کیا اس کی قوم اعوان تھی اس لیے اپنی گوت کے نام پر آبادی کا نام اعوان رکھا کاغذات مال میں اعوان کو اوان لکھا قاضی سلطان محمود بھی اعوان ہیں ان کی وجہ سے اعوان شریف کہلایا یہ آزاد کشمیر کی تحصیل برنالہ کے قریب ہے۔[1]

تعلیم
ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی، مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے مختلف مقامات مثلاً حاجی والا(گجرات)،مفتی شیخ احمد سے ( ملکہ تحصیل کھا ریاں ) میں مولوی صدر الدین سے ،چنن گڑھ (گجرات) میں، مولوی نور احمد سے کھائی جہلم میں موضع کدلتھی چکوال تھو آ محرم خاں ضلع کیمل پور (اٹک) مین ایک نابینا عالم سے، چکی غو غشتی، پشاور وغیرہ میں تشریف لے گئے اور پچیس چھبیس سال کی عمر میں علوم کی تکمیل کرلی ،تبحر علمی کا یہ عالم تھا کہ ہر فن کا ایک متن زبانی یاد تھا ،خطاطی میں بے مثال تھے،موافق و مخالف آپ کی عظمت کے معترف تھے۔

علم باطن
1282ھ/1854ء میں تکمیل علوم کے بعد آ خوند عبد الغفور کی خدمت میں سید و شریف (سوات) حاضر ہوئے۔ آخوند صاحب نے آپ کی دستار بندی فرمائی قاضی سلطان آپ کے دست حق پرست پر بیعت ہوئے اور کچھ عرصہ بعد سلسلۂ عالیہ قادریہ میں اجازت و خلافت سے مشرف ہوئے، ان کے علاوہ شاہ دولہ (گجرات)، پیرا شاہ غازی اور دیگر بزرگان دین سے فیض باطنی حاصل کیا اور درجہ کمال حاصل کیا آپنے طویل عرصہ تک کتب درسیہ کا درس دیا اور ارباب شوق کو فیض باطنی سے نوازا۔

والد شاعر مشرق کے مرشد
عبد المجید سالکؔ اپنی کتاب ’’ذکرِاقبال‘‘میں لکھتے ہیں کہ : ’’پیر جماعت علی شاہ نقشبندی علی پوری نے مئی 1935ء میں فرمایا:’اقبال نے راز داری کے طور پر مجھے کہا تھا کہ میں اپنے والد مرحوم سے بیعت ہوں۔ اقبال کے والد کے پاس ایک مجذوب صفت درویش آیا کرتے تھے اور وہ انہی سے بیعت تھے ان کا سلسلہ قادریہ تھا‘۔ اقبال کو سلسلۂ قادریہ سے بے پناہ عقیدت و محبت تھی۔ جس کا اظہار انھوں نے کئی مرتبہ فرمایا۔‘‘ اقبال کے والد گرامی، قاضی سلطان محمود اعوان شریف کے مرید تھے جو سلسلہ عالیہ قادریہ سے تعلق رکھتے تھے چنا ں چہ اقبال کے فرزند ارجمند جسٹس ڈاکٹر جاوید اقبال اپنی تالیف ’’ زندہ رود حیات اقبال کا تشکیلی دور‘‘ میں اس طرح لکھتے ہیں: ’’معلوم ہوتا ہے کہ شیخ نور محمد، سلطان العارفین حضرت قاضی سلطان محمود رحمۃ اللہ علیہ اعوان شریف کے مرید تھے جو سلسلہ عالیہ قادریہ سے تعلق رکھتے تھے‘‘۔[2]

خطابات
غریب نواز، عارف کامل،سلطان العارفین

علمی مقام
قاضی سلطان محمود زبردست فاضل تھے۔ آپ نے شرح چغمینی اور منطق و فلسفہ کی بعض کتابوں پر محققانہ حواشی تحریر فرمائے جو ابھی تک طبع نہیں ہو سکے۔

تلامذہ و خلفاء
آپ کے تلامذہ اور خلفاء میں نا مور علما اور مشائخ گذرے، چند خلفاء کے نام یہ ہیں :۔

صاحبزادہ محبو ب عالم بن حضرت قاضی سلطان محمود
عبد الرحمن ساکن پنڈی سر ہال ( ضلع کیمبل پور)
مستری احمد بخش ساکن رتہ امرال( راولپنڈی)
سید محمد شاہ کوٹ جھراں گجرات
ماسٹر مولا بخش امر تسری
شیخ مولوی سرج الدین لاہوری* سائیں چپ شاہ کیمبلپوری
وفات
قاضی سلطان محمود نے یکم شعبان المعظم 2 مئی بروز جمعہ ( 1337ھ/1919ء) کو رحلت فرمائی


قطب شاہی علوی کھوکھر    میاں محمد یعقوب علوی بیروٹوی    دیوال    ڈھرنال    اعوان پورہ    اللہ یار خان    یوسف جبریل    ڈھوک اعوان    ٹی سی ایس کورئیر    Awan and Other Tribes Population    سلطان بازید محمد    چھنی تاجہ ریحان    بیروٹ    کھودے    غلام مرتضٰی ملک شہید    حکیم احمد الدین    بھرپور    واصف علی واصف    خواجہ شمس الدین سیالوی    ابوالفضل کرم الدین دبیر    حافظ غلام احمد    حافظ محمد مقبول الرسول للہی    قاضی شمس الدین    حضرت سلطان باہو    بابر افتخار    دیگر مسلم قبائل    غلام نبی للہی    اولمپیئن ملک محمد نواز    میجر جنرل تجمل حسین ملک    مل اعوان    مکھڈ شریف    محمد حمید شاہد    عبدالستار علوی    خواجہ زین الدین    شور کوٹ    ملک منور خان نامزد نشان حیدر    جبی    غلام اللہ خان    محمد جمال الدین ملتانی    حفیظ ماہی    محمد یار فریدی    مرزا عبدالقادر بیدل    غازی سید سالار مسعود    خواجہ امیر احمد بسالوی    محمد اکرم نشان حیدر    سلطان غلام دستگیر فخر کشمیر    کندوال    گنگ اعوان    خادم حسین رضوی    احسان الحق قادری    گنگال اعوان    سید حامد سبزواری    ردھانی    ائیر مارشل نور خان    اعوان دوسروں کے نکتہ نظر سے    مرزا مظہر جان جاناں    تریڑ اعوان برادری    بھمب اعوان    یاسین ملک    بھون    سعد حسین رضوی    ملک میاں محمد    ملک المدرسین عطا محمد بندیالوی    دامن مہاڑ    قاضی سلطان محمود    قاضی نور عالم    تاریخ اعوان    حزیر اعوان    خواجہ فضل الدین کلیامی    بھاگوال    حافظ دوست محمد للہی    چاہ اگرال    ملک پور    اعوان شریف    بلال آباد    ڈیرۂ اعوان    نور سلطان القادری    سلطان ریاض الحسن    مجوکہ    میاں صاحب قصہ خوانی    ڈھوک بدہال    مرجان اعوان    ڈھوک بازا    راستی بی بی    انور بیگ اعوان    خواجہ احمد خان میروی    پنڈوال    شیر محمد اعوان    محمد علی مکھڈوی    مشعال ملک    اوچھالی    سیلواں    موڑہ گنگال    شیر شاہ اعوان وکٹوریہ کراس    اعوان کڑی    سلوئی شریف    غازی ممتاز قادری    ڈھوک گنگال    اعوان جینیاتی تھیوری        اعوان کلاں    میاں محمد جیون    گھلی اعوان    خواجہ شمس الدین سید پوری    محمد عبیداللہ علوی    احمد ندیم قاسمی    سولنگی اعوان